دنیا

نینسی پلوسی کے میاں پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ، شدید زخمی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے میاں پر گھر میں گھس کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے۔

امریکی نشرایتی اداروں کے مطابق حملہ آور نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کی سان فرانسسکو میں موجود رہائش گاہ میں داخل ہو کر ان کے 82 سالہ میاں پال پلوسی پر ہتھوڑے سے حملہ کیا، پال پلوسی نے زخمی ہونے سے پہلے پولیس کو کال کر دی، اور فون بند کیے بغیر نیچے رکھ دیا تاکہ پولیس ان کی اور حملہ آور کی بات چیت سن سکیں۔

سان فرانسسکو پولیس نے بتایا کہ جب اہلکار نینسی پلوسی کے گھر آئے تو حملہ آور ہتھوڑے سے حملہ کر رہا تھا، جسے پولیس نے فی الفور روک کر گرفتار کر لیا، حملہ آور نے گھر میں زبردستی داخل ہونے کے بعد دو بار چیخ کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے؟ اور یہ کہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کرتا رہوں گا۔

خیال رہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی واقعہ کے وقت واشنگٹن میں مجود تھیں، ان کے میاں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کے سر کی جراحی کی گئی، جس کے بعد ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image