کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے مات

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو 3 رنز سے مات دے دی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اووروں میں بنگال ٹائیگروں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، ابتدائی بلے باز نجم الحسن شنٹو نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کپتان شکیب الحسن ایک مرتبہ پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، انھوں نے 23 رنز کی باری کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سومیا سرکار صفر، لٹن داس 14، عفیف حسین 29 اور مصدق حسین 7 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

زمبابوے کی طرف سے رچرڈ نگروا اور بلیسنگ مزاربانی نے دو، دو جبکہ سکندر رضا اور شان ولیمز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے اچھا آغاز فراہم نہ کر سکا، مگر شان ولیمز کی بہترین اننگز کی بدولت افریقی ٹیم نے بنگلہ دیش کے لیے جیت مشکل بنا دی، ولیمز 64 رنز بنانے کے بعد شکیب الحسن کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے، اور بنگلہ دیش کو 3 رنز سے فتح نصیب ہوئی۔

بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 2 جبکہ مصدق حسین اور مستفیض الرحمن ایک ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image