نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کے بڑے حصے میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا، خصوصا کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی، ملتان اور بہاولنگر سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے ہیں، ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے،۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارتِ توانائی فنی خرابی کی وجہ کی تفتیش کر رہی ہے، امید ہے جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیا جائے گا۔
Leave feedback about this