ملک بھر میں شدید سردی کی لہر کے باعث بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث پارہ نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا۔وادی کوئٹہ، زیارت اور قلات کے پہاڑوں پر برفباری سے موسم سرد ہوگیا تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 16، سکردو میں منفی 11، گلگت میں منفی 7، بلوچستان میں بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے، قلات میں منفی 2 اور کوئٹہ میں منفی ایک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ داخل ہوگا۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اور لاہور میں بھی کڑاکے کی سردی پڑنے لگی ہے لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کیساتھ دھند کا راج بھی برقرار ہے ۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ جنوری میں راتیں مزید سرد رہنے کا امکان ہے ،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھے گی ۔
Leave feedback about this