ملک بھر میں آئندہ ہفتے 10 سے 13 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی موسم Roze News
موسم

ملک بھر میں آئندہ ہفتے 10 سے 13 اگست کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

ملک بھر میں آئندہ ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 13 اگست کے درمیان مزید ابر رحمت برسنے کا امکان ہے۔

ذرائع محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر، میں بارشوں کا امکان ہے، اس کے علاوہ سندھ اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بھی برسات ہو گی۔

محمکہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے باعث جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

موسمیاتی ذرائع نے متنبہ کیا ہے کہ نوشہرہ، مردان اور فیصل آباد میں بھی نشیبی علاقے زیرآب آ سکتے ہیں، نیز بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

Exit mobile version