وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا ء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ خرم علی آغاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید وزیراعلی ہاس پشاور میں روپوش ہے، گرفتاری کیلئے وزیراعلی ہاس پر چھاپہ مارنا اچھا نہیں لگتا، مراد سعید تربیت یافتہ جتھے کے ساتھ اسلام آباد کے احتجاج میں موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے، اسلام آباد میں ناکامی پر جھوٹ بولا جارہا ہے، احتجاج میں جرائم پیشہ افراد اور افغانی موجود تھے اور احتجاج میں شامل یہ لوگ تربیت یافتہ تھے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ سوال کرتے ہیں جب بھی کوئی غیرملکی سربراہ آتا ہے ایسی کال کیوں دی جاتی ہے؟ جب یہ احتجاج ہورہا تھا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ چل رہا تھا۔ ہم نے ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت لے کردی، بشری بی بی کا خیال تھا کہ ڈی چوک جایا جائے، افغان شہریوں نے ان کے احتجاج میں شرکت کی، کے پی کے حکومت کا کرڑوں روپیہ اور اسلحہ دیا گیا، مظاہرین غلیلوں، اسلحہ اور پتھر سے لیس ہو کر نہیں آتے، دنیا میں کسی بھی احتجاج میں کیا کبھی دیکھا ہے کہ اے کے47 رائفل پکڑی ہو؟ دنیا میں کسی بھی احتجاج میں گرنیڈ رکھنے کی اجازت ہوتی ہے؟
وزیر اطلاعات نے مراد سعید سی ایم کے پی کے ہاس میں روپوش ہے، مراد سعید احتجاج میں شریک تھا اور تربیت یافتہ جتھے ان کے ساتھ موجود تھے، اچھا نہیں لگتا ہم کے پی کے سی ایم ہاس میں ریڈ کریں، آپ نے شروع ہی سے غلط کیا
تازہ ترین
مراد سعید سی ایم ہاس پشاور میں روپوش، وہ تربیت یافتہ جتھے کیساتھ احتجاج میں بھی موجود تھے: عطا ء اللہ تارڑ
- by web_desk
- دسمبر 1, 2024
- 0 Comments
- 38 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this