صحت

مخصوص گیس کوسونگھنا

مخصوص گیس کوسونگھنا

نیویارک:ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے سانس میں گیس کو جسم میں لینے کا طریقہ الزائمرز بیماری سے لڑنے کا ایک نیا طریقہ ہوسکتا ہے۔سائنس دانوں کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا کہ سانس میں زینن کا لیا جانا دماغی صحت اور مسائل حل کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے، جو ممکنہ طور پر فی الحال ناقابلِ علاج مرض سے لڑنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے۔
زینن ایک انتہائی مہنگی گیس جس کا نہ کوئی رنگ ہوتا ہے نہ ہی کوئی مہک۔ یہ عموما راکٹ کو اوپر دھکیلنے والی گیس یا اینستھیزیا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس کو مانٹ ایورسٹ چڑھنے والے کوہ پیماں کے مدد گار آلے کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ماس جرنل بریگھم اور واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق میں اس کی الزائمرز کے علاج کی صلاحیت کو دیکھا گیا۔چوہوں پر کی جانے والی ابتدائی تحقیق کے بعد سائنس دانوں نے کہا کہ نتائج اتنے حوصلہ افزاں ہیں کہ وہ آئندہ چند مہینوں میں یہ آزمائش انسانوں پر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image