ریاض:سعودی عرب میں کھیلے گئے کلب میں میں لیونل میسی کی ٹیم نے رونالڈو کی ٹیم کوشکست دے دی۔گزشتہ دنوں قطر میں کھیلے گئے فٹبال ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کے دونوں عظیم کھلاڑی کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی سعودب عرب کے دارالحکومت ریاض میں کھیلے گئے کلب میچ میں ایک سرے کے مد مقابل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل سٹارز ٹیم کو4کے مقابلے میں 5گول سے شکست دے دی۔
Leave feedback about this