لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

بارش برسانے والے نظام نے اپنے رنگ ڈھنگ دکھانے شروع کردیے، لاہور میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر میں باٹا پور، مناواں ،مال روڈ، کینال روڈ، ایبٹ روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی کے علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی، جبکہ اندرون لاہور، شادباغ، کینال بینک سکیم، ہربنس پورہ، داروغہ والا میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے موسم کی موجودہ صورت حال ہفتہ بھر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Exit mobile version