وزیراعظم شہاز شریف نے پہلے روسی خام تیل بردار جہاز کے کراچی بندرگاہ پہنچنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور روس سے رعایتی خام تیل لیکر پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جہاز سے کل سے روسی تیل نکالنا شروع کیاجائیگا آج ہی ایک انقلابی دن ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ خوشحالی ، اقتصادی ترقی اور انرجی سکیورٹی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں ، یہ پاکستان کیلئے روسنی تیل کا پہلا کارگو اور نئے پاک روس تعلقات کا آغاز ہے ۔