پاکستان

فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چودھری

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔

فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کون کر رہا ہے، تحریک انصاف نے 40 ہزار سے زیادہ عطیہ دہندگان کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کو عطیات دیتے ہیں، جس طرح بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی حمایت کرتے ہیں، اسی طرح وہ تحریک انصاف کے بھی ساتھ ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا حق ہے کہ ان کو معلوم ہو کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون عطیات دیتا ہے، ابھی تک یہ راز سامنے کیوں نہیں آ رہا!

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image