واشنگٹن :آج کل نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد فاسٹ فوڈ کی لت میں مبتلا ہے۔ جہاں یہ نوجوانوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے وہیں یہ حاملہ خواتین اور ان کے بچوں کے لیے بھی شدید نقصان دہ ہے۔ماہرین کے مطابق نوزائیدہ بچوں میں وزن میں اضافے، جلد بلوغت اور بیماریوں جیسے مسائل فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔
حاملہ خواتین کی صحت پر جنک یا فاسٹ فوڈ کے اثرات اور ان کے بچوں کے ردعمل کے بارے میں طبی ماہرین سے مشورہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ جو نوجوان لڑکیاں کم عمری سے ہی جنک یا فاسٹ فوڈ کو اپنی خوراک میں شامل کرتی ہیں وہ نہ صرف جلد بلوغت کو پہنچ جاتی ہیں بلکہ بچے کی پیدائش میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سے بچے کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ یہ بچے ڈپریشن اور اضطراب جیسی ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی اینڈو کرائنولوجسٹ ڈاکٹر مزنا عارف کے مطابق فاسٹ فوڈ کا تعلق ابتدائی بلوغت اور حمل سے متعلق مختلف مسائل سے ہے۔
Leave feedback about this