انٹرٹینمنٹ

ظالم سے نہیں انسان سے ہمدردی ہے ، اشنا شاہ

ظالم سے نہیں انسان سے ہمدردی ہے ، اشنا شاہ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اشنا شاہ فیرویز خان کو معاف کرنے پر ایک بارپھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں تاہم اشنا شاہ نے بھی تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔بدسلوکی کرنیوالوں سے ہمدردی نہیں رکھتی بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہوں دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہوگئی ہے ۔انہوں نے لکھا کہ میں اس رمضان ایک ایسی عورت کیساتھ کھڑی تھی جس نے اپنے والد کو کھودیا ، ایک ایسے دوست کیلئے کھڑی تھی جسے بے جا گرفتار کیاگیااداکارہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ آن لائن کی جانیوالی تنقید اور منفی تبصروں کا تجربہ رکھتی ہیں اور اس کے اثرات سے بھی واقف ہیں اس لئے سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے کسی بھی انتہا پر نہ پہنچیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو ، کیونکہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image