پاکستان

طاقت کا استعمال نہیں کیا، نواز شریف نے کہا بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ایک کے بجائے 2 اے سی لگا دو

عوامی منصوبوں کی شفافیت ، معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اعلان

مریم نواز کا کہنا ہے تاریخ میں پہلی بار صوبے میں ٹیکس فری بجٹ پیش کیا گیا، ٹیکس فری بجٹ پر اپوزیشن بھی خوش ہو گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت بجٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار کوئی ٹیکس نہیں لگا، پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ پر اپوزیشن بھی خوش ہو گی، پنجاب کے عوام نے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا اسپتالوں میں جو دوائی سابق حکومت نے بند کر دی تھی وہ آج مریضوں کو دوبارہ مل رہی ہے اور مہنگائی کئی سال کی کم ترین سطح پر ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے پنجاب اسمبلی اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی جس پر مریم نواز کا کہنا تھا زیادہ زور مت لگائیں گلے خراب ہو جائیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نااہلی کے ریکارڈ قائم کرنے میں مصروف تھی، وہ لوگوں کے ائیرکنڈیشنر اتارنے میں مصروف تھے، پنجاب حکومت نے آج تک ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا کہ مخالف کی سہولتیں بند کر دو،، طاقت کو اپوزیشن کے خلاف کبھی استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ایک اے سی کے بجائے دو اے سی لگا دو۔ان کا کہنا تھا یہ سمجھتے ہیں کہ تندور پر جاکر روٹی کی قیمت چیک کرنا چھوٹی بات ہے، میرا مذاق اڑاتے ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے روٹی کی قیمت کم کی ہے، اپوزیشن یہاں نعروں کے بجائے خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت کم کرائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image