ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 روپے کمی سے 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے فی تولہ ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 429 روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط سونے کا 10 گرام 1 لاکھ 88 ہزار 14 روپے کا ہو گیا ہے۔ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 2052 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Leave feedback about this