ن لیگ کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کے واقعے نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر تعصب بند کرنا ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ تمام عقائد کا احترام کیاجائے اور آزادی اظہار کے نام پر تعصب کی شدید مذمت کی جائے دوسری جانب سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جائیگا۔وزیراعظم شہبا زشریف نے پوری قوم کو نماز جمعہ کے بعد احتجاج کی کال دیدی ہے ۔
Leave feedback about this