دنیا

سستا خام تیل خریداری:روسی اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا

سستا خام تیل خریداری:روسی اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا

سستا خام تیل خریداری کے سلسلہ میں روس کا اعلیٰ سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا3روزہ اجلاس سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن ایاز صادق کرینگے۔روسی وفد کی نمائندگی روسی وزیر توانائی کریں گے،وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک شرکت کریں گے۔اجلاس میں روس سے سستے خام تیل،پٹرول،ڈیزل ا ور ایل این جی کی خریداری پر بات چیت ہوگی،روس کے ساتھ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی بات ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے