کھیل

بی پی ایل،وہاب ریاض کے4شکار،عماد بٹ نے بھی3وکٹیں اڑائیں

بی پی ایل،وہاب ریاض کے4شکار،عماد بٹ نے بھی3وکٹیں اڑائیں

چٹو گرام:بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں وہاب ریاض کے چار شکار جب کہ عماد بٹ نے بھی 3وکٹیں اڑائیں۔بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگرز نے رنگپور رائیڈرز کو9وکٹ سے قابو کرلیا،ناکام سائیڈ نے129رنز بنائے،شعیب ملک،9محمد نواز5اور حار ث رؤف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔وہاب ریاض نے 14رنز دیکرچار کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ عماد بٹ سولہ رنز کے عوض تین شکار کیے،ٹائیگرز نے ہدف18.2اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،تمیم اقبال نے60رنز ناٹ آؤٹ بنائے،حارث رؤف اور نواز کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔دن کے دوسرے میچ کومیلا وکٹورینز نے سہلٹ اسٹرائیکرز کو5وکٹ سے مات دے دی۔ناکام سائیڈ کیلئے عماد وسیم نے چالیس رنز ناٹ آؤٹ اور محمد حارف نے7رنز بنائے،فاتح ا لیون کے محمد رضوان 15اور خوشدل3رنز بنا سکے،لٹن داس نے70کی فتح گراننگز کھیلی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image