تازہ ترین

حکمران سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگو ایریا بنا نا چاہتے ہیں:حافظ نعیم الرحمان

موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل کا علم نہیں : حافظ نعیم الرحمان

لاہور:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو احتجاج کرنے کا حق ہے، اسلام آباد میں کس قانون اور آئین کے تحت احتجاج نہیں ہوسکتا ؟ اس پاکستان کے مالک عوام ہیں، آپ لوگوں کے ہاتھوں میں بندوق تھما کر دہشتگرد بنانا چاہتے ہیں؟ ہم پہلے ہی مسائل کا شکار ہیں، اس حکومت کو سب سے زیادہ فکر اپنے خلاف ہونے والے احتجاج کی ہوتی ہے۔ حکمران طبقہ چاہتا ہے سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگو ایریا بنا دیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں فارم 47 والی حکومت بنائی گئی، حکمران طبقہ چاہتا ہے سیاسی ورکرز کیلئے پاکستان کو نوگوایریا بنا دیں، کل بلوچستان اسمبلی نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کیلئے قرارداد پاس کی ہے، بلوچستان اسمبلی کی حرکت پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتا ہوں، بلوچستان اسمبلی نے وہ کام کیا ہے جو ان کے اپنے اوپر بھی آئے گا۔کیا اب آپ پنجاب اسمبلی میں بھی ایسی قرارداد لانا چاہتے ہیں؟ یہ آمرانہ عمل ہے جمہوری نہیں، جعلی طریقوں سے لوگوں پر پابندی لگانے کا عمل انتہائی قابل مذمت ہے، پارٹیاں بھی خاندانوں، ارب اور کھرب پتی لوگوں کے چنگل سے نکلنی چاہئیں، کل بھی کرم ایجنسی میں 12 لوگ قتل ہوگئے ہیں، کسی کو کوئی فکر نہیں کہ بلوچستان لہو لہو ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image