معروف پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ کے اغواءکا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کرلیاگیا ہے ۔ایس ایس پی ساﺅتھ کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف آئی آر 533-23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے ۔خاتون کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیاگیا مقدمے کے متن کے مطابق بلال کے گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغواکیا۔
Leave feedback about this