بٹگرام چیئر لفٹ واقعے سے متعلق پولیس نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ کی تینوں رسیاں غیر معیاری تھیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرلفٹ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے ۔اس حوالے سے پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئر لفٹ کے مالک کو دو نوٹس جاری کیے تھے ، پہلا نوٹس جولائی اور دوسرا اگست میں جاری کیاتھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بائیس اگست کو بٹگرام میں ایک ایسا خوفناک واقعہ پیش آیا جس نے قومی اداروں سمیت غیر ملکیوں کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا اور یہ واقعہ انٹر نیشنل میڈیا پر بھی کافی موضوع بحث رہا۔
Leave a Comment