چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا

چیف الیکشن کمشنر نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیدیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب دیدیا ۔خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کردی گئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کو تاریخ یا تاریخیں دینے کا اختیار ہے ۔علاوہ ازیں صدر کے چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔اجلاس میں صدر مملکت کے خط پر غور کیاگیا ہے ۔ صدر عارف علوی سے چیف الیکشن کمشنر ملاقات نہیں کرینگے ۔صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط میں کہا تھا کہ الیکشن کی تاریخ اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ سے 90 دن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

Exit mobile version