اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشی کے خلاف 5 کارروائیوں میں 91 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے مسافر کے جوتوں اور بیگ سے 1.796 کلو گرام برف برآمد ہوئی۔راولپنڈی میں کورئیر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 76 گرام گھاس برآمد ہوئی ہے۔آر سی ڈی روڈ پر وینڈر کے قریب ٹرک سے 48 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کوئٹہ سے 25 کلو اور خیبر کے علاقے ذخہ خیل سے 17 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Leave feedback about this