ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہاہے کہ پاکستان اگر روس سے پیٹرول خریدا سکتا ہے تو ایران سے مزید سستا پٹرول کیوں نہیں خرید سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستا پیٹرول خریدنے کی پیشکش کی ہے ،ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایران کی جانب سے پاکستان کو پیٹرول خریدنے کی پیشکش ابھی بھی ہے ۔
ایران کی جانب سے سستے پیٹرول کی پاکستان کو فروخت کی مکمل آمادگی ظاہر کی گئی ہے، ایرانی سفیر کامزید کہناتھا کہ پاکستان جب چاہئے پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کرسکتاہے ،پاکستان ایران سے جیتنا پیٹرول چاہے دینے کو تیار ہیں۔
ایرانی سفیر محمد علی حسینی کاکہناہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن ایران کی طرف سے مکمل ہوچکی ہے ،پاکستان آج چاہئے پیٹرول سمیت سستی گیس بھی خرید سکتا ہے ،ان کاکہناتھا کہ ایران اور پاکستان کا تجارتی حجم انتہائی کم ہے ،پاکستان ایران سے 100 میگا واٹ بجلی خرید رہا ہے ،ہم دوبارہ درخواست کریں گے کہ پاکستان ایران سے مزید سستی بجلی خریدنے کے انتظامات کرے ،ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان میں سیاحت کیلئے ایران سے لوگ آنا چاہتے ہیں ۔