پاکستان

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کمی کردی

حکومت  نے  پیٹرولیم   مصنوعات کی قیمتوں میں  بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے17 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image