مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا، صاف اور شفاف فیصلے ہونگے تو توہین نہیں ہوگی ، ہم بھی آئین کی طرح کہتے ہیں الیکشن وقت ہونگے ۔راولپنڈی میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق مقدمہ عمران خان اور پی ڈی ایم کا تھا لیکن صرف پی ٹی آئی کا سنا گیا ، جو مقبول لوگ ہوتے ہیں انہیں تین چار ججز کی ضرورت نہیں پڑتی ثاقب نثا ر، باجوہ ، فیض حمید کی ضرورت نہیں ہوتی ، ہم پوری طرح تیار ہیں انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔مریم کا کہنا تھا کہ کیا کسی عدالت نے کبھی کسی آمر کو نااہل کیا؟ جب روکا منتخب وزیراعظم کا راستہ روکا ، آپ کا زور صرف عوم کے وزرائے اعظم پر چلتا ہے کونسی عدالت ہے جس میں ن لیگ نہیں رلتی رہی ، غلط سزائیں کاٹیں لیکن قانون کے سامنے پیش ہو کر مثال قائم کی یہ وہی کرتے ہیں جن کا دامن صاف ہوتا ہے۔
Leave feedback about this