پاکستان

اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دے، جماعت اسلامی

اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دے، جماعت اسلامی

راولپنڈی: جماعت اسلامی نے اسٹیبلشمنٹ سے غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دینے کا مطالبہ کردیا۔راولپنڈی میں ’مہنگائی مکاؤ کارواں‘ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا کہ کبھی ایک کبھی دوسرے کا ساتھ نہ دیں غیر سیاسی ہونے کے اعلان کا عملی ثبوت دیں، یہ لیٹرے حکمران گلیوں او محلوں میں جماعت اسلامی کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کی قیادت سے کہتا ہوں تمہاری تقریروں کی ضرورت نہیں آٹے چینی گھی چاول ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد کم کرو، آئی ایم ایف سے قرضہ ملک کی تباہی ہے قرضہ لینے والے زرداری، شہباز شریف نواز شریف عمران خان اپنی جائیدادیں فروخت کرکے قرضہ ادا کریں۔سراج الحق نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹبلشمنٹ سے راولپنڈی میں مخاطب ہوں کہ وہ لیٹرے حکمرانوں کا ساتھ نہ دیں، اس ملک میں الیکشن یرغمال ہیں کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر پیپلز پارٹی شب خون مار رہی ہے الیکشن کمیشن گیارہ خالی نشستوں پر الیکشن نہیں کرایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image