اسد قیصر کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

اسد قیصر کی 10 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور

اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسد قیصر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور، اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دس دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت منظور کی ۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 50 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔عدالت نے اسد قیصر کو شامل تفتیش ہونے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔اسد قیصر کی صوابی میں اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی گئی ۔عدال نے محکمہ اینٹی کرپشن کو 10 روز تک اسد قیصر کی گرفتار ی سے روک دیا ۔

Exit mobile version