آج صبح کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر انٹر بینک میں مہنگا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر گیارہ پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے کا ہوگیا گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک یں ڈالر 277 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آرہاہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 71 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45ہزار 139 پر آگیا ہے ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 45 ہزار 67 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔