پنجاب کے ضلع بہاؤلپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں دو نوجوان سیوریج لائن کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگئے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے منیر شہید چوک میں رات گئے دو نوجوان گرین بیلٹ پر چہل قدمی کررہے تھے کہ ایک نوجوان سیوریج لائن کے کھلے مین ہول میں گر گیا، دوسرا نوجوان دوست کو بچاتے ہوئے خود بھی مین ہول میں گرگیا۔ریسکیو ورکرز نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کردی ہیں۔جاں بحق ہونیوالے نوجوانوں کی شناخت اٹھارہ سالہ کلیم اللہ اور سترہ سالہ پولیس کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق تحصیل یزمان سے ہے۔
Leave feedback about this