آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے پاکستان کو آخری گروپ مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی، جس کے بعد قومی ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی مقابلے میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے سات گولوں کے جواب میں ایک گول بھی نہ کر سکی۔
بارہویں منٹ میں آسٹریلیا کے ‘بلیک گروورز’ نے گول سکور کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی، انیسویں منٹ میں ‘جرمی ہیورڈ’ نے دوسرا گول سکور کیا، تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے دو مزید گول سکور کیے، جبکہ چوتھے کوارٹر میں آسٹریلیا نے تین گول سکور کر کے سات صفر سے پاکستان کو مات دے دی۔
گروپ مرحلے کے آخری مقابلے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم چوتھے نمبر پر رہی، اور ٹورنامنٹ میں اب ساتویں پوزیشن کے لیے کینیڈا سے 6 اگست کو مقابلہ کرے گی۔