پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب دوستوں کی مرضی ہے وہ اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں ۔انہوں نے کہا کہ آخری وقت تک پی ڈی ایم کیخلاف ہی سیاست کروں گا اور کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گاپی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پارٹی چھوڑنیوالے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا۔
Leave feedback about this