تازہ ترین

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس آج ہوگا۔سپیکر کی جانب سے طلب کئے جانیوالے آج سہ پہر 2.30 بجے قومی اسمبلی ہال میں ہوگاجس میں تمام وفاقی وزراءوفاقی مشیران اور ممبران قومی اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اجلاس میں عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹریز داخلہ ، خارجہ ، فنانس ، دفاع اور اطلاعات ونشریات سمیت چاروں صوبائی وزراءاعلیٰ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو بھی خصوصی طورپر مدعو کیاگیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image