لاہور :محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوادیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کو زمان پارک گھر کے لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ادائیگی کا نوٹس بھجوا یا گیا ہے ۔ترجمان محکمہ ایکسائز کے مطابق ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے آج جمع نہ کرایا گیا تو ایک اور نوٹس جاری کیاجائیگا ، گھر کے لگژری ٹیکس سے متعلق نوٹس عمران خان نے وصول کرلیا ہے۔یہاں یہ بات قابل زکر ہے عمران خان کازمان پارک والا گھر عمران خان اورانکی چار بہنوں کے نام ہے

Leave feedback about this