پاکستان

عمران خان کا محسن نقوی کونگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے پر ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 9مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیے جانے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے آج سے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔اپنے ویڈیو خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کے خلاف عدالت جارہے ہیں،کل سے مظاہرے شروع کررہے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ کل لاہور جبکہ بدھ کو راولپنڈی میں احتجاج کرینگے محسن نقوی ہمارے مخالف پولیس والوں اور بیوروکریٹ کولگائے گا جو الیکشن میں دھاندلی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ بنانے کے پیچھے وہ لوگ ہیں جنہوں نے عمران خان کے اوپر کاٹا ڈالا ہوا ہے سیاستدانوں کے ا وپر کاٹا لگانے کا نقصان پورے ملک کو ہوتا ہے ہم نے پوری کوشش کی کہ انتشار نہ ہونے دیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image