کے پی کے پانچ ڈویژنز میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی جاری ہے۔پولیو کیخلاف مہم پشاور ، کوہاٹ ، مردان ، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میںچلائی جارہی ہے ، پہلے روز بارہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق 63 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے ۔محکمہ صحت کے پی کا بتانا ہے کہ انسداد پولیو مہم میں بچون کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جارہے ہیں ۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی پر 54 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

Leave feedback about this