انتخابی مہم کے سلسلے میں مسلم لیگ ن آج فیصل آباد میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔دھوبی گھاٹ گراو¿نڈ میں جلسے کے لیے گراو¿نڈز بنائے گئے ہیں، جلسے سے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کریں گی۔پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، افسران سمیت 1200 سے زائد ملازمین تعینات ہوں گے۔پولیس نے جلسہ گاہ کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دیے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچیں گے۔
Leave feedback about this