نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاہے کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے بیس مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ اسلام آباد میں منکی پوکس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں آئسو لیشن وارڈز بنادیئے ہیں 9 سے 15 سال کے بچے منکی پوکس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ منکی پوکس کو ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہے پاکستان میں فی الوقت منکی پوکس کی ویکسین نہیں ،نگران وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ بیرون ملک سے ویکسین کیلئے انتظامات کرلیں گے ، منکی پوکس تاحال وبا کی شکل میں نہیں ، پرائیویٹ لیبز میں منکی پوکس ٹیسٹ کی سہولت نہیں ۔
Leave feedback about this