Roze News پاکستان افغان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں موجود ہیں، غریدہ فاروقی
پاکستان تازہ ترین

افغان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں موجود ہیں، غریدہ فاروقی

افغان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں موجود ہیں، غریدہ فاروقی

مراد سعید کی گرفتاری بارے بڑی خبر آگئی ،پولیس کو ٹاسک سونپ دیا

مراد سعید کو ٹی ٹی اے کے مقامی رہنما عبد الخالق آخوند نے پناہ دی ہوئی ہے، وفاقی حکومت کا ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ اسی سنگین سکیورٹی بحران کے پس منظر میں اہم ہے

افغان ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں موجود ہیں ، مراد سعید کو ٹی ٹی اے کے مقامی رہنما عبد الخالق آخوند نے پناہ دی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مراد سعید کی افغانستان موجودگی بارے مزید اطلاعات، جس کے تحت افغان ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اس وقت افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے شہر شرنہ میں موجود ہیں، مراد سعید کو شرنہ میں افغان طالبان ٹی ٹی اے کے مقامی رہنما عبد الخالق آخوند نے پناہ دی ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد سوال تو یہ بنتا ہے کہ پاکستان میں خودمختاری کے نعرے، مگر افغانستان میں پناہ کی اطلاعات! افغان میڈیا کے مطابق مراد سعید کی پکتیکا میں ٹی ٹی اے رہنما مولوی عبدالخالق آخوند کی مبینہ پناہ میں موجودگی نے پی ٹی آئی کے طالبان سے تعلقات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ٹی ٹی پی کی بڑھتی دہشتگردی اور اس کے خلاف مؤثر کارروائی میں ناکامی کے تناظر میں پی ٹی آئی کے مبینہ نرم گوشے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی حکومت کا ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ اسی سنگین سکیورٹی بحران کے پس منظر میں اہم ہے۔ ریاست کے خلاف بیانیہ اور دہشتگردی کے خلاف کمزور مؤقف۔

آخر پی ٹی آئی کس کے مفادات کی ترجمانی کر رہی ہے؟ اس سے قبل وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے انکشاف کیا تھا کہ مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان میں ہے، مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے، وہ افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی سے متعلق پارٹی کے لوگوں کی بھی یہ معلومات ہیں کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

Exit mobile version