Roze News پاکستان میں سیاست نہیں بلکہ والدین کا فرض نبھا رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر
پاکستان تازہ ترین

میں سیاست نہیں بلکہ والدین کا فرض نبھا رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

میں سیاست نہیں بلکہ والدین کا فرض نبھا رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

میں سیاست نہیں بلکہ والدین کا فرض نبھا رہا ہوں، کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف کے ساتھ جیل میں تھا، دو سال کی سزا تھی اور بیمار ہو گیا، تکلیف میں دیکھ کر میاں صاحب نے ضمانت کروانے کی کوشش کی، میں نے کہا میاں صاحب، اب آپ کے ساتھ ہی ہیں، مر کر یہاں سے نکلیں گے، ضمانتیں نہیں لیں گے، لیگی رہنما کی گفتگو

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ ان کی جدوجہد کسی سیاسی عہدے یا مفاد کے لیے نہیں بلکہ والدین کے حوالے سے اپنے فرض کی ادائیگی کے لیے ہے، وہ گرفتاری، جلاوطنی اور دیگر مشکلات کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ کبھی جلاوطن ہوئے، کبھی گرفتار ہوئے اور کبھی سروس چھوڑ دی، تاہم ان کی جدوجہد کا مقصد سیاست نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے پرویز مشرف کے دور میں ان کی جدوجہد نہیں دیکھی، جب وہ اپنی والدہ کے ساتھ اکیلے تھے اور انہوں نے تحریک شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کے دوران نواز شریف نے ان کی ضمانت کرانے کی بات کی تھی، کیونکہ انہیں دو سال قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ شدید تکلیف میں تھے، تاہم انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کو اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کی وابستگی کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ روحانی ہے۔ انہوں نے نواز شریف کے خاندان کو روحانی خاندان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے اسی نسبت اور احترام کی بنیاد پر ملتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بعض معاملات میں وہ حق کے ساتھ کھڑے ہوں گے، چاہے اس حوالے سے نواز شریف بات کریں یا کوئی اور۔

انہوں نے واضح کیا کہ بھون کا معاملہ کسی خاندانی تنازعے کے بجائے حق اور اصول کا معاملہ ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ان کے ذاتی اور خاندانی معاملات کے حوالے سے مانسہرہ میں مقدمات درج ہیں، تاہم وہ ان معاملات کو الگ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں دو مرتبہ آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا چکے ہیں اور اگر انہیں کوئی چیز غلط نظر آئے تو وہ اس پر آواز اٹھائیں گے۔ نواز شریف سے ملاقات کے دوران احترام کے انداز سے متعلق سوال پر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ وہ ایک روحانی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کا طرزِ عمل اسی احترام کی عکاسی کرتا ہے۔

Exit mobile version