پاکستان تازہ ترین

چار کروڑ لوگوں کی حکومت کو گرا کر خیبرپختونخوا کے ساتھ ظلم کیا گیا، محمود خان اچکزئی

چار کروڑ لوگوں کی حکومت کو گرا کر خیبرپختونخوا کیساتھ ظلم کیا گیا، محمود اچکزئی

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم اسلام آباد سے پشاور ہائی کورٹ آئے، اس صوبے کے ساتھ ظلم ہوا، 4 کروڑ لوگوں کی حکومت کو گرایا گیا، پشاور کے لوگ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، پشاور کے عوام سے اظہار یکجہتی اور دلی دکھ درد میں شریک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ظلم ہوا، بندوق اورپیسے کے زور پر اقتدار پر قبصہ کیا گیا، عدالت کے ذریعے انتخابات کا نشان بھی ختم کیا، پاکستان میں زور کی بنیاد پر اسمبلی خرید لی گئی، اسمبلی سے 97 سے زائد پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کونکالا گیا، 50 سال قید سنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں، فاٹا کو زور پر خیبر پختون خوا میں شامل کیا گیا، یہ ایمرجنسی غیر قانونی غیر آئینی ہے، میڈیا پر پابندی لگائی گئی، آئیے مذاکرات کرتے ہیں، ساری پالیسیاں منتخب پارلیمنٹ میں بنے گیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی چیزیں اس کے لوگوں کی ہیں۔

امریکا سے لے کر زمبابوے تک کسی قیدی پر ملاقات پر پابندی نہیں لیکن عمران خان کو مجبور کیا جارہا ہے کہ ہمارے ساتھ معاہدہ کرو، عمران خان کی حکومت پر حملہ کیا گیا، باڑہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا گیا، آپ میرا انتخاب چھینے اور میں احتجاج بھی نہ کرو، رحم کریں پاکستان پر، ہمارا وزیر اعلی کہاں ہے۔

چین، روس اورامریکا کو بتاتے ہیں کہ جس کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے ان کے لوگوں سے پوچھ لیں، ہم نے کوشش کرنی ہے انہوں نے ہمارے منرلز اور مائنز پر قبضہ کرنا ہے، جہاں سے دریا گزرتا ہے اس پانی پر ان لوگوں کا حق ہے، ہمیں اچھا پاکستانی نہیں سمجھا جارہا۔

اس موقع پر اختر مینگل نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو ختم کیا گیا، بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخوا میں منتخب حکومت ختم کی گئی، جو 73 کے آئین کو اپنا وارث سمجھتے ہیں ان کی حکومت نے گورنر راج لگایا، یہ 5 واں آپریشن ہوا ہے کیا وہ آپریشن سے امن لاسکے، پورا بلوچستان آگ کی لپیٹ میں ہے، منتخب وزیر اعلی کو اغوا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے کرپشن کی اور جزیرے لیے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، اس طرح مزید نہیں چلے گا، ہم یاد دلاتے ہیں کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لوگ غلام ہیں، ہم ابھی تک قوم نہیں بنے، بلوچوں کو بلوچ اور پختونونوں کو پختون بننا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field