محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جمعرات (رات) موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
جمعہ کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع ہے
اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات اور صبح میں خنکی کی توقع کی جا رہی ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم صبح کے اوقات میں مری ، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کی توقع۔ تاہم شام/رات کے دوران گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران: پنجاب ، اسلا م آباد، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر مو سلا دھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: نور پور تھل 48، اسلام آباد (سیدپور 41، زیرو پوائنٹ 25، گولڑہ 12، بوکرا 10، ایئرپورٹ 01)، سرگودھا سٹی 32، لاہور( سٹی 19، ایئرپورٹ 17)، راولپنڈی (شمس آباد 19، پیر ودھائی 17، گوالمنڈی، چکلالہ 06، کچہری 02)،مری 19، فیصل آباد 18، اٹک 11، حافظ آباد ، اوکاڑہ 10، سیالکوٹ (ایئرپورٹ ، سٹی )9، جہلم 6، منگلا 5، قصور 4، بھکر 2، گجرات 1 ،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 23، ایئرپورٹ 12) دیر( زیریں 14، بالائی 10)،کاکول 13، سیدو شریف ، تخت بھائی 8، پشاور( سٹی 7 ،ایئرپورٹ 5 (، چراٹ 6، بالاکوٹ 5، پٹن 5، دروش 2، چترال 1 ،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 25، کوٹلی 15، مظفرآباد( ایئرپورٹ 8، سٹی 7) ، گلگت بلتستان: گوپس 8، استور 6، گلگت 5، چلاس 2 اور بو نجی میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی 42،تربت 41، اور شہید بینظیر آباد میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان
تازہ ترین
موسم
بارش ہوگی یا نہیں : محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
- by web_desk
- October 15, 2026
- 0 Comments
- 24 Views
- 3 hours ago

Leave feedback about this