پاکستان تازہ ترین

مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان میں ہے، رانا ثناءاللہ

مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان میں ہے، رانا ثناءاللہ

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں، سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے، عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے، وفاقی مشیر سیااسی امور کا انکشاف

وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نے انکشاف کیا ہے کہ مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان میں ہے، مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ وفاقی مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناءاللہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ مراد سعید کی جو کرنٹ لوکیشن ہے وہ افغانستان کی ہے، وہ افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں بھی مراد سعید کا ہاتھ ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

مذاکرات کی ناکامی میں بنیادی کردار سہیل آفریدی اور اس کے پیچھے بیٹھے شخص مراد سعید کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی سے متعلق پارٹی کے لوگوں کی بھی یہ معلومات ہیں کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے میں ان کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ عمران خان تو سہیل آفریدی کو جانتے بھی نہیں تھے۔

ان کا ٹارگٹ تھا کہ 20لاکھ لوگوں کو لے کر آئیں گے، 20 لاکھ کو بڑھا کر 40لاکھ کردیا ہے، اب کہتے ہیں ہمیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں ہے۔ دوسری جانب صحافی منیب فاروق کا کہنا ہے کہ اب ایک دوبارہ لہر آئے گی کہ حکومت پی ٹی آئی کی شناخت کو ختم کرنے کی طرف جائے گی، مقتدرہ کی پی ٹی آئی سے متعلق جو پوزیشن تھی کہ عمران خان ایک انتشاری لیڈرہیں اور پی ٹی آئی انتشاری جماعت ہے، یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے ۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ایک لہر آئے، وہ ابھی آئے یا 2 مہینے بعد آئے، لیکن آئے گی ضرور،اس کے وقت کا تعین فیصلہ کرنے والے کریں گے۔کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اس طرف مائل کیا جائے کہ اگر آپ نے انتشار سے پاک سیاست کرنی ہے تو آپ کو پی ٹی آئی اور عمران خان کی پالیسی سے کنارہ کشی کرنا پڑے گی، اگر ٹھیک ہے تو آپ اپنے آپ کو ایک نئی جماعت رجسٹرڈ کریں، سیاسی دھارے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ابال آپ کو دوبارہ اٹھتا نظر آئے گا ، کہ وفاقی حکومت یہ تحریک انصاف کی شناخت کو سرے سے ہی ختم کرنے کی طرف جائیں گے، کیونکہ یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پی ٹی آئی کے حوالے سے مقتدرہ کی جو پوزیشن تھی کہ عمران خان ایک انتشاری لیڈراور پی ٹی آئی انتشاری ہیں۔9مئی انہوں نے کیا ہے، اب دہشتگردوں کے حامی بن گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field