ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے

ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے

ابھی بھی چاہتا ہوں حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابھی بھی چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے۔

بلاول بھٹو سے پی پی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں نے ملاقات کی اس دوران انہیں صوبے کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

بلاول بھٹو سے ملاقات میں روبینہ خالد، نجم الدین خان، محمد علی شاہ باچہ، ساجد طوری، شجاع خان ودیگر موجود تھے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ سے بچنے کے لیے اپوزیشن سے بات چیت کی ہر ممکن کوشش کی، سابق وزیر اعلیٰ کے دہشت گردوں سے لڑنے سے انکار نے صوبے میں یہ صورت حال پیدا کی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں ابھی بھی چاہتا ہوں وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے لیے کوئی درمیانی راستہ نکالے، سیاسی اختلافات برقرار رکھتے ہوئے بنیادی مسائل پر اتفاق رائے مسائل کا واحد حل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ متحد ہوکر کیا جاسکتا ہے۔

Exit mobile version