خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد گرفتاریوں کے خوف سے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوری کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی، کابینہ کے 16 وزیر، چھ مشیر، آٹھ معاون خصوصی اور 23 پارلیمانی سیکرٹریز پانچ روز سے لاپتہ ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وقت بھی کیبنٹ کے وزیر بھی ساتھ نہیں تھے۔
حکومتی کابینہ میں 16 وزیر، چھ مشیر، آٹھ معاون خصوصی اور 23 پارلیمانی سیکرٹریزتھے لیکن اپنے ٹیم لیڈر مشکل وقت میں نہیں تھے، گرفتاریوں کے خوف سے کابینہ کے ارکان روپوشی اختیار کرچکے ہیں جن موبائل فون بند ہونے کے ساتھ منظر عام پر بھی نہیں آرہے۔
گورنرراج اور ایمرجنسی سے قبل ہی حکومتی کابینہ کے دو وزراء فضل شکور اور ڈاکٹر امجد علی مبینہ طور پر اغواء کر لیے گئے، تحریک انصاف کے مطابق 8 ارکان صوبائی اور 3 ارکان قومی اسمبلی لاپتہ ہیں۔
