پشتو فلموں کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ آج شام ادا کی جائے گی پشتو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عمران خٹک انتقال کر گئے، ان کے انتقال کی خبر سے مداحوں اور شوبز حلقوں میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔
مرحوم عمران خٹک کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ، 14 اکتوبر، شام 5 بجے نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ پایاں، چراٹ میں ادا کی جائے گی۔عمران خٹک پشتو فلموں کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔
ان کے انتقال پر مداحوں اور چاہنے والوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
