ایک روز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 اکتوبر کیلئے 2 روپے 30 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل 17 پیسے سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، اس کی موجودہ قیمت 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 3 پیسے معمولی کمی کی گئی، اس کی موجودہ قیمت 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہے۔
