قانون سازی کا بائیکاٹ ختم: پیپلزپارٹی کا گورنرراج کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

قانون سازی کا بائیکاٹ ختم: پیپلزپارٹی کا گورنرراج کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

قانون سازی کا بائیکاٹ ختم: پیپلزپارٹی کا گورنرراج کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

قانون سازی کا بائیکاٹ ختم: پیپلزپارٹی کا گورنرراج کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ

فیصلہ بلاول بھٹو کی زیر صدرات پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا‘پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 15اکتوبر کو طلب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی قومی اسمبلی میں کے پی میں گورنر راج کے نفاذ کی قرارداد کے حق میں ووٹ دے گی۔

اس سلسلہ میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات 15 اکتوبر کی صبح 11 بجے طلب کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دی جائے گی. ذرائع نے بتایا کہ آج کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کو خیبر پختونخوا میں گورنر راج و ایمرجنسی کے نفاذ پر اعتماد میں لیا ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے قانون سازی کا بائیکاٹ ختم گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ سمیت مختلف قوانین کی منظوری میں تعاون کرے گی۔

Exit mobile version