محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے،بیرسٹرگوہر پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے،بیرسٹرگوہر

محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے،بیرسٹرگوہر

محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے،بیرسٹرگوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کو گھر بھجوانے کا نوٹیفکیشن نہیں مانتے۔ ملک میں کہیں بھی دہشتگردی نہیں ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ میں نے اور محمود اچکزئی نے ٹرین حادثے کی مذمت کی تھی ۔ کالعدم بی ایل اے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ۔ مذاکرات میں شیری رحمان نے کہا کہ لانگ مارچ ختم کردیں۔ ان کو کہا آپ کے ساتھ بیٹھ کر غلطی ہوئی، سیاست پر بات کرنی تھی دہشت گردی کی بات کہاں سے آگئی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف احتجاج کریں گے۔ بہت ساری باتیں باہر نہیں آنی چاہیے تھیں، محسن نقوی اندر کی باتیں اندر ہی رہنے دیں تو بہتر ہے، پھر ہمارا بھی حق ہے ہم بھی بتائیں گے کہ اندر کیا ہوا۔

Exit mobile version