پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کی اہم وجہ بتادی۔حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے انڈسٹری اور پاکستانی ڈراموں کی بیرون ملک مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کی۔
بھارت میں پاکستانی ڈارموں پر پابندی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہمارے ڈراموں پر پابندی کیوں لگائی گئی تھی، کیونکہ ان کا بیانیہ خراب ہو رہا تھا، لوگ دیکھ رہے ہیں پاکستانی بہت پڑھے لکھے لوگ ہیں، پاکستانی بہت ماڈرن اور صبر والے لوگ ہیں، ہمارے ڈراموں نے ان کا نظریہ تبدیل کیا۔
فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کی وجہ سے بھارتی حکومت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ خراب ہو رہا تھا اس لیے حکومت نے بولا کہ ان کے ڈرامے بند کرو، حکومت کو پہلے موقع نہیں مل رہا تھا جیسے ہی موقع ملا انہوں نے پابندی لگادی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے جب ہمارے ڈراموں پر پابندی لگائی تو دنیا میں سب سے زیادہ بھارت میں وی پی این ڈاؤن لوڈ ہوئے، اب بھارتی بھی بولتے ہیں کہ فلموں کے ذریعے اتنا ایجنڈا اور اتنی زیادہ نفرتیں پھیلاتے ہیں۔

Leave feedback about this